ابنا: العالم ٹي وي چينل کي رپورٹ کے مطابق بحرين کے انقلابيوں نے آل خليفہ کي جيلوں ميں خواتين کو قيد کيے جانے کے عمل کے جاري رہنے کے خلاف منامہ کي اہم شاہراہوں پر اجتماع کيا اور خواتين سميت تمام احتجاجيوں کو آل خليفہ کي جيلوں سے رہا کيے جانے کا مطالبہ کيا-
رپورٹ کے مطابق بحريني اور سعودي فوجيوں نے اجتماع پر حملہ کر ديا تاہم اب تک اس حملے کے سبب لوگوں کو ہونے والے جاني نقصان کے بارے ميں کوئي رپورٹ موصول نہيں ہوئي ہے- مظاہرين نے گاڑيوں کے ٹائر جلا کر، اہم سڑکوں خاص طور پر بين الاقوامي ہوائي اڈے کي جانب جانے والي سڑک کو بلاک کر ديا جس کے سبب ٹريفک جام ہو گيا- دريں اثنا بحرين کے چودہ فروري اتحاد نے ايک بيان جاري کرکے کہا ہے کہ آل خليفہ کے سيکورٹي اہلکار اور سعودي عرب کے غاصب فوجي عورتوں اور بچوں سميت بحريني عوام پر حملے کرتے ہيں تاہم آنے والے دن بحرين اور سعودي عرب کے فوجيوں کے ليے بہت سخت ہوں گے-
بيان ميں کہا گيا ہے کہ بحريني مظاہرين اپنے مطالبوں کي تکميل کے ليے عزم مصمم رکھتے ہيں اور سياسي قيديوں کي رہائي اور اپنے تمام مطالبے پورے ہونے تک وہ اپنا احتجاج جاري رکھيں گے ـ............
/169